قومی ٹی 20 کرکٹ کپ کے دو میچز (کل) کھیلے جائیں گے

109
PCB
PCB

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی ٹی 20 کرکٹ کپ کے دو میچز (کل) جمعرات کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

پہلا میچ میں سدرن پنجاب اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا دوسرے میچ میں نادرن کا مقابلہ خیبر پختونخواسے ہوگا۔

ایونٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں نادرن، سندھ، سنٹرل پنجاب، خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔