قومی ٹی 20 کپ اتوار سے شروع ہوگا

57
نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قومی ٹی 20 کپ اتوار سے اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں نادرن، بلوچستان، خیبرپختونخوا، سندھ، سدرن پنجاب اور سینٹرل پنجاب شامل ہیں۔ ایونٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا اور چار بہترین ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل میچز 23 اکتوبر کو ہوں گے، ٹورنامنٹ کا فائنل 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔