- Advertisement -
لاہور۔15 اپریل(اے پی پی )قومی پاور لفٹنگ چیمپئن شپ ہفتہ سے لاہور میں شروع ہوگی ۔ایونٹ میں ملک بھر سے 11مردو و خواتین کی ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں ریلوے ،واپڈا ،پولیس ،ایچ ای سی ،پنجاب سندھ ،خیبر پختونخواہ ،بلوچستان ،اسلام آباد ،آزاد کشمیر ،فاٹا ،گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں ۔مردو ں میں منفی 59 ،65، 74،83،93،105، 120کلوگرام اور پلس کیٹیگری میں مقابلے ہوںگے۔خواتین میں منفی 47,57,63,69,75,84اور پلس 84کلوگرام کے مقابلے ہوں گے۔مردو ں کے مقابلے آج اورکل جبکہ خواتین کے مقابلے 18اپریل کو ہوں گے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1037
- Advertisement -