قومی پہلوان ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی عوام کو مایوس نہیں کریں گے، اولیمپئن محمد انور

118

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) قومی ریسلنگ ٹیم کے ہیڈ کوچ اولیمپئن محمد انور نے کہا ہے کہ قومی پہلوان ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور ویت نام میں ایشین بیچ گیمز میں ریسلنگ کا ایونٹ (آج) جمعہ سے شروع ہوگا، 28 نومبر سے 8 دسمبر تک کھیلے جانے والے پرو ریسلنگ مقابلوں سے پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ گذشتہ روز ایشین بیچ گیمز میں شرکت کے لئے رووانہ ہونے سے قبل اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں دیہی سطح پر پہلوانی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جس کوبروئے کا لانے کے لئے حکومت ضروری اقدامات کرکے دیگر کھیلوں کی طرح دیسی کشتی کی بھی سرپرستی کرے،