قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

126

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے بیچ گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے نو کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں، جن میں ناصر، رضوان، ابرار حسین، عمران، اخلاق، عثمان زادہ، عاطف سہیل، کاشف رزاق، ارسلان احمد شامل ہیں، میجرنوبیل اور بادشاہ گل کوچنگ کے فرائض انجام دے رہیں بیچ گیمز اکتوبر میںویت نام کھیلی جائے گی۔