24.3 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںقومی کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس کیمپ ہفتہ کے روز بھی جاری رہا

قومی کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس کیمپ ہفتہ کے روز بھی جاری رہا

- Advertisement -

لاہور۔29جولائی (اے پی پی ) پی سی بی کے زیر اہتمام قومی کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس کیمپ ہفتہ کے روز بھی جاری رہا۔کھلاڑیوں کو ٹریننگ کے ساتھ ساتھ کوڈ آف کنڈکٹ پر خصوصی لیکچر دیا گیا ۔کھلاڑیوں کو کرکٹ کے کوڈ آف کنڈکٹ کے حوالے سے ہر پہلو سے اگاہی فراہم کی گئی۔ سینئر میچ ریفری انیس شیخ نے کھلاڑیوں کو کوڈ آف کنڈکٹ پر لیکچر دیا۔ قومی کرکٹرز کو کیمپ میں اینٹی کرپشن کوڈ پر بھی خصوصی لیکچرز دئیے جارہے ہیں۔کیمپ 3 جولائی کو شروع ہوا تھا اور 9 ستمبر تک جاری رہے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=63898

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں