قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے لئے روانہ،کھلاڑی، کپتان مینجر اور ہیڈ کوچ جیت کے لئے پرعزم،دورہ انگلینڈ میں محمد عامر اور یاسر شاہ پاکستان کی فتح میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں،مصباح الحق ،یونس خان ،انتخاب عالم
لاہور۔18 جون(اے پی پی )قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں جیت کا عزم لئے دورہ انگلینڈ کے لئے ہفتہ کی صبح نو بجے لاہور سے ایمرٹس کی فلائٹ کے ذریعے انگلینڈ روانہ ہو گئی۔ تمام کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز ہفتہ کی صبح نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کے لان میں اکٹھے ہوئے جہاں ایک بار پھر ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور ٹیم مینجر انتخاب عالم نے انہیں دورہ انگلینڈ کے دوران اپنے رویے کو بہتر اور صرف کرکٹ پر فوکس کرنے کی ہدایت کی ۔کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا اور پھر پی سی بی کے عہدیدران نے انہیں نیک خواہشات کے ساتھ نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے کوچ میں بیٹھاکر علامہ اقبال ایئر پورٹ کے لئے رخصت کیا۔ ٹیم کے کھلاڑی دورہ انگلینڈ کے دوران ایدھی فاﺅنڈیشن کے لوگو والی کٹ پہن کر میچز کھیلیں گے ، دورہ انگلینڈ کے لئے اعلان کردہ 17رکنی قومی ٹیسٹ ٹیم میں تین اوپنرز محمد حفیظ ،شان مسعود ،سمیع اسلم پانچ مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی ،یونس خان ،مصباح الحق ( کپتان ) اسد شفیق ،افتخار احمد ،پانچ فاسٹ بولرز محمد عامر ،راحت علی ،عمران خان سینئر ،سہیل خان ،وہاب ریاض ،دو اسپنرز یاسر شاہ ،محمد ذوالفقار بابر اور دووکٹ کیپرزسرفراز احمد اور محمد رضوان شامل ہیںجبکہ ٹیم مینجر انتخاب عالم ،اسسٹنٹ مینجر شاہد اسلم ،ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت 9آفیشلز بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ٹیم مینجر انتخاب عالم ،ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان مصباح الحق سمیت تمام کھلاڑی جیت کے لئے پر عزم نظر آرہے تھے اور ا ن کا کہنا تھا کہ ٹیم دور ہ انگلینڈ کے لئے اپنی 110فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کرے گی اور بہتر نتائج حاصل کرے گی ۔ ٹیم مینجر انتخاب عالم نے کہاکہ قومی ٹیم کے ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا اسلئے دورہ انگلینڈ میں بھی ڈسپلن کی پابندی سخت ہوگی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9140