قومی کرکٹ ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے کرائسٹ چرچ پہنچ گئی

63

کرائسٹ چرچ۔31دسمبر (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے کرائسٹ چرچ پہنچ گئی‘ کھلاڑی جمعہ سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا اورآخری ٹیسٹ تین جنوری سے ہیگلے اوول میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ماو نٹ مانگنوئی ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 101 رنز سے شکست دے دی تھی۔