- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) ویسٹ انڈیز مارچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرے گا، شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دو ٹی 20 ، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم رواں سال مارچ میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 31 مارچ اور دوسرا 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ دونوں میچز پورٹ آف سپین میں شیڈول ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=37692
- Advertisement -