23.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومکھیل کی خبریںقومی کرکٹ ٹیم کا فٹنس کیمپ کاکول میں جاری

قومی کرکٹ ٹیم کا فٹنس کیمپ کاکول میں جاری

- Advertisement -

قومی کرکٹ ٹیم کا فٹنس کیمپ کاکول میں جاری
اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کا فٹنس کیمپ پاک آرمی کے فزیکل ٹرینرز کی زیر نگرانی کاکول میں جاری ہے۔ ٹیم کے ٹرینر گرانٹ لوڈن آرمی کے ٹرینرز کے ساتھ مل کر کھلاڑیوں کو مختلف قسم کی ایکسرسائز اور ڈرلز کرا رہے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق کیمپ کا بنیادی مقصد کھلاڑیوں کے فٹنس لیول کو بہتر بنانا ہے۔ بورڈ نے کیمپ کے لئے 35 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا مگر محمد حفیظ، حارث سہیل ، عماد وسیم اور ذوالفقار بابر فٹ نہ ہونے کے باعث کیمپ کا حصہ نہیں ہیں جبکہ لیگ سپنر یاسر شاہ گھٹنے کی انجری کی وجہ سے کیمپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں