قومی کرکٹ ٹیم کی ایس ایس سی گرائونڈ کولمبو میں پریکٹس،بولنگ بیٹنگ اور فیلڈنگ کی ٹریننگ کی

لاہور۔6فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں قومی ٹیم کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں،جہاں پاکستان کے کھلاڑیوں نے کولمبو کے تاریخی ایس سی سی گرائونڈ میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔پریکٹس کا آغاز وارم اپ سیشن سے ہوا،جس کے بعد کوچز کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے فیلڈنگ کی مشقیں کیں اور اپنی مہارتوں کو نکھارا۔ اس موقع پر بیٹرز اور بولرز نے …

لاہور۔6فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں قومی ٹیم کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں،جہاں پاکستان کے کھلاڑیوں نے کولمبو کے تاریخی ایس سی سی گرائونڈ میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔پریکٹس کا آغاز وارم اپ سیشن سے ہوا،جس کے بعد کوچز کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے فیلڈنگ کی مشقیں کیں اور اپنی مہارتوں کو نکھارا۔

اس موقع پر بیٹرز اور بولرز نے نیٹس میں بھرپور محنت کی،جہاں بیٹنگ اور بالنگ دونوں شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔ٹیم کا ماحول پرجوش اور اعتماد سے بھرپور دکھائی دیا،جو میگا ایونٹ سے قبل مثبت اشارہ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ کل ہفتہ کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا،جو مقامی وقت کے مطابق دن11 بجے شروع ہوگا۔شائقینِ کرکٹ کو قومی ٹیم سے ایونٹ کے آغاز میں شاندار کارکردگی کی امید ہے۔