راولپنڈی۔30اپریل (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر فخر زمان نے ون ڈے کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ، وہ ایک روزہ میچوں میں سنچریوں کی ہیٹ ٹرک بنانے والے چوتھے پاکستانی کرکٹر بن گئے ۔
فخر زمان نے یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں حاصل کیا ۔ انہوں نے اس میچ میں 144 گیندوں پر 180 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ، جاوید میانداد اور سعید انور بھی یہ ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔