ملتان۔14فروری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے ہیں۔
محمد حفیظ نے ملتان میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےزخمی احسن علی کی جگہ تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کو شامل کرنے کی منظوری کے بعد محمد حفیظ نے منگل کو ملتان میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔کرکٹر احسان علی انجری کے بعد پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں۔
احسن علی کی انجری کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں سابق کپتان محمدحفیظ کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم کل بدھ کو ملتان سلطان کے خلاف پی ایس ایل 8 میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔