23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی میڈیا سے گفتگو

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی میڈیا سے گفتگو

- Advertisement -

لاہور۔23ستمبر (اے پی پی )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی تاہم بطور کپتان پہلی سیریز جیتنے کےلئے بھرپور کوشش کریں گے ۔سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن لاہور کے دفتر میں چیئرمین سجال زاہد مقصود ،صدر عقیل احمد اور جنرل سیکرٹری اشرف چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سر ی لنکا کی ٹیم نے اپنے تجربہ کار کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا ہے اور ان کے خلاف سیریز کانٹے دار ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ یو اے ای کی وکٹیں بیٹنگ کے لئے سازگار ہیں اور ہماری بولنگ بہتر ہے ۔وہاب ریاض کی بولنگ سپیڈ بہت اچھی ہے جبکہ محمد عامر اور حسن علی کی رفتار بھی بہتر ہوری ہے تاہم خالی سپیڈ سے ہی میچ میں اچھی بولنگ نہیں ہوتی بلکہ اور خصوصیات کا بھی ہونا ضروری ہے جو کہ ہمارے بولرز میں موجود ہیں اورجوفاسٹ بالر کھیل رہے ہیں ان کی لائن اینڈ لینتھ بہت اچھی ہے ،ہمارے پاس تیز رفتار سے باﺅلنگ کرنے والے باﺅلرز کی کمی ہے، سلیکٹرز باصلاحیت فاسٹ باﺅلرز تلاش کر رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=70822

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں