قومی کرکٹ ٹیم 100 فیصد کارکردگی پیش کرے، وزیراعظم عمران خان

129
‏کربلامیں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے پیروکاروں نےحق وباطل کےمابین فرق اہلِ عالم پر واضح کرنےکیلئے تعداد میں خود سےکہیں بڑےدشمن سےٹکراتےہوئےجانوں کےنذرانےپیش کئے

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ 100 فیصد کارکردگی پیش کریں، آخری گیند تک لڑیں اور شکست کے خوف کو اپنے ذہن میں نہ آنے دیں۔ جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج میرا پاکستان ٹیم کےلئے وہی مشورہ ہے جو میں اپنے کھلاڑیوں کو میچ سے پہلے دیتا۔ انہوں نے کہا کہ 100 فیصد کارکردگی پیش کریں، آخری گیند تک لڑیں اور شکست کے خوف کو اپنے ذہن میں نہ آنے دیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ شکست کا خوف آ پ کی حکمت عملی اور کھیل کو متاثر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی دعائیں اور حمایت کپتان سرفراز اور قومی ٹیم کے ساتھ ہیں۔