قومی کرکٹ ٹیم 17اور 18جون کی درمیانی شب دورہ انگلینڈ کےلئے روانہ ہوگی
محمد عامر بھی ٹیم کے ہمراہ جائیں گے، سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 14جولائی کوہوگا
لاہور۔10 جون(اے پی پی )دورہ انگلینڈ کے لئے اعلان کردہ 17رکنی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 16جون کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اکھٹے ہوں گے اور 17اور 18جون کی درمیانی شب انگلینڈ کے لئے روانہ ہوں گے ۔فاسٹ بولر محمد عامر کو انگلینڈ کا ویزہ جاری ہونے کی وجہ سے وہ بھی ٹیم کے ہمراہ جائیں گے ۔17رکنی قومی ٹیسٹ ٹیم میں تین اوپنرز محمد حفیظ ،شان مسعود ،سمیع اسلم پانچ مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی ،یونس خان ،مصباح الحق ( کپتان ) اسد شفیق ،افتخار احمد ،پانچ فاسٹ بولر محمد عامر ( ویزہ سے مشروط ) راحت علی ،عمران خان سینئر ،سہیل خان ،وہاب ریاض ،دو اسپنرز یاسر شاہ ،محمد ذوالفقار بابر اور دووکٹ کیپرزسرفراز احمد اور محمد رضوان شامل ہیں ۔قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے دوران 4 ٹیسٹ میچز ،پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھےلے گی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8305