قومی کمیشن برائے انسانی ترقی نے قیدیوں کو کار آمد شہری بنانے کے لئے منصوبہ تیار کرلیا ہے‘ زرینہ عالم

پشاور ۔15جولائی( اے پی پی)قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) نے جیلوں میں موجود قیدیوں کو کار آمد شہری بنانے کے لئے منصوبہ تیار کرلیا ہے جس میں بڑے پیمانے پر تعلیم بالغاں کے پروگرام کا اجراءکیا جائےگا اور قیدیوںکوتعلیم کے زیورسے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیںفنی تربیت بھی دی جائے گی۔ اس منصوبے کا فیصلہ این سی ایچ ڈی کی حالیہ اعلیٰ عہدیدارن کی ہفتہ …

پشاور ۔15جولائی( اے پی پی)قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) نے جیلوں میں موجود قیدیوں کو کار آمد شہری بنانے کے لئے منصوبہ تیار کرلیا ہے جس میں بڑے پیمانے پر تعلیم بالغاں کے پروگرام کا اجراءکیا جائےگا اور قیدیوںکوتعلیم کے زیورسے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیںفنی تربیت بھی دی جائے گی۔ اس منصوبے کا فیصلہ این سی ایچ ڈی کی حالیہ اعلیٰ عہدیدارن کی ہفتہ وار میٹنگ میں کیا گیا جس کی قیادت چیئر پرسن این سی ایچ ڈی زرینہ عالم کر رہی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ہم سب کا قومی فریضہ ہے کہ قیدیوں کو باعزت شہری بنا کر معاشرے کا کارآمد فرد کے طور پر متعارف کروایا جائے اور این سی ایچ ڈی اپنےفرائض سے بخوبی آگاہ ہے۔انہوں نے کہا کہ این سی ایچ ڈی نے ماضی میں بھی تعلیم کے میدان میں بہت سے کامیاب پروگرام چلائے ہیں جس میں تعلیمِ بالغاں سرِ فہرست ہے اب تک این سی ایچ ڈی نے 164,190مراکز قائم کئے اور 3.84 ملین بالغوں کو خواندگی اورمہارتوں کے زیور سے آراستہ کیا۔ اس پروگرام کی ملک گیر کامیابی پر این سی ایچ ڈی کو یونیسکو کی جانب سے انٹرنیشل ریڈنگ ایوارڈ 2006 سے بھی نوازا گیا اس کے ساتھ ساتھ 5,949فیڈر سکول ملک کے دور دراز پسماندہ علاقوں میں قائم ہیں جہاں تین لاکھ 92 ہزار869طلباءتعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply