قومی کمیشن برائے وقار نسواں نوجوان خواتین لکھاریوں کیلئے پہلے این سی ایس ڈبلیو ادبی ایوارڈ 2018ءکا اعلان کرے گا

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) قومی کمیشن برائے وقار نسواں بہت جلد نوجوان خواتین لکھاریوں کیلئے اپنے پہلے این سی ایس ڈبلیو ادبی ایوارڈ 2018ءکا اعلان کرے گا جس کا مقصد تخلیقی تحریروں کے ذریعے انسانی حقوق کو فروغ دینا اور ان لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ یہ ایوارڈ اردو اور انگریزی زبان میں ملک بھر سے موصول ہونے والی تحریروں میں سے ایک بہترین تحریر …

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) قومی کمیشن برائے وقار نسواں بہت جلد نوجوان خواتین لکھاریوں کیلئے اپنے پہلے این سی ایس ڈبلیو ادبی ایوارڈ 2018ءکا اعلان کرے گا جس کا مقصد تخلیقی تحریروں کے ذریعے انسانی حقوق کو فروغ دینا اور ان لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ یہ ایوارڈ اردو اور انگریزی زبان میں ملک بھر سے موصول ہونے والی تحریروں میں سے ایک بہترین تحریر پر دیا جائے گا۔ ایوارڈ دینے کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی کرے گی جو قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی طرف سے مقرر کی گئی ہے۔ اس ضمن میں کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہو گا۔ فاتح خواتین لکھاریوں کو نقد انعام کے علاوہ ان کی تحریروں کو قومی کمیشن برائے وقار نسواں سے شائع بھی کرایا جائے گا ۔ کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر میں بڑی تعداد میں خواتین نے اپنی تحریریں جن میں ناول اور نثر کے مجموعہ شامل ہیں۔