اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):قومی کمیشن برائے وقار نسواں نے سوشل میڈیا انفلونسر 17 سالہ ثنا ءیوسف کو بے دردی سے قتل کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے فوری شفاف اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
چیئرپرسن ام لیلی ٰاظہر نے مذمتی بیان میں کہا کہ ہم بطور کمیشن برائے خواتین اس گھنائونے جرم کی فوری شفاف اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں ، اس سرد مہر قتل میں ملوث مجرم کے خلاف قانون کی مکمل حد تک کارروائی کی جانی چاہئے، ہم اس کیس کو سماجی بدنامی، غیرت کی جھوٹی داستانوں یا طریقہ کار کی خامیوں کے نیچے دفن نہیں ہونے دیں گے
، اس قتل کو خواتین اور لڑکیوں کی حیثیت کو اجاگر اور توانا نہ کئے جانے کا سبب نہیں بننے دیا جانا چاہئے۔ ہمارا ثنا یوسف اور اس کے خاندان کے لئے انصاف کا مطالبہ ہے ،توقع ہے کہ مجرموں کا احتساب یقینی بنایا جائے گا۔