اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):قومی کمیشن برائے وقار نسواں (این سی ایس ڈبلیو) کی چیئرپرسن ام لیلیٰ اظہر سے فائونڈیشن فار ایجنگ اینڈ انکلوسیو ڈویلپمنٹ (ایف اے آئی ڈی) کے وفد نے جمعہ کو یہاں ان کے آفس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں بوڑھی خواتین کی ضروریات و چیلنجوں بالخصوص بین الاقوامی سپورٹ سسٹم کے ذریعے سے نمٹنے کے لیے ممکنہ تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی۔اس دوران آئی سی ٹی سینئر سٹیزنز ایکٹ 2021 کے نفاذ اور بوڑھی خواتین کی مدد کے لیے اس کی دفعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں اطراف نے اہم قابل عمل نکات پر ایک دوسرے کی حمایت کرنے پر اتفاق کیا جن میں جذباتی مدد فراہم کرنا ،سماجی تنہائی کو کم کرنا ،مالی شمولیت اور سلامتی کو فروغ دینے سمیت بوڑھی خواتین کو استحصال اور بدسلوکی سے بچانا شامل ہیں ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594862