اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ امور احسان مزاری نے کہا ہےکہ قومی کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ہے ، اس طرح صحافی معاشرے کی بہتر انداز سے عکاسی کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز نیشنل پریس کلب میں منعقدہ این پی رمضان سپورٹس گالا کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد قومی ادارہ بن گیا ہے ، جہاں اعلی صحافتی راویات کے ساتھ ساتھ صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کے لئے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے، نیشنل پریس کلب میں صحافیوں کیلئے کھیلوں کا انعقاد صحت مند سرگرمیوں کیلئے احسن قدم ہے، ڈیپارٹمنٹس کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،جو کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے نہایت ضروری ہیں مہمان خصوصی نے جیتنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح این پی سی اسلام آباد کی کپتان نیئر علی نے پہلا انعام وصول کیا جبکہ الیکٹرونک میڈیا کی ٹیم کی کپتان روبینہ کے رنر اپ ٹیم کا انعام وصول کیا،
مردوں کے کرکٹ ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے والی ہم نیوز کی ٹیم کے کپتان ثمر عباس نے پہلا انعام ساٹھ ہزار روپے کیش حاصل کیا جبکہ این پی سی سٹاف کی ٹیم کے کپتان کامران حمید نے رنر اپ ٹیم کا انعام تیس ہزار روپے کیش وصول کیا،ٹورنامنٹ میں چھکے لگانے اور کیچ پکڑنے والی خواتین کھلاڑیوں میں کیش انعامات اور گفٹ پیک بھی تقسیم کئے گئے، جبکہ ٹورنامنٹ کی فاتح ہم نیوز کے کھلاڑیوں کو دس ہزار روپے فی کس انعامات بھی دیئے گئے، بیڈمنٹن مقابلوں کی فاتح جوڑی این پی سی اسٹاف کے سردار افراز اور جمشید نون نے پہلا انعام جبکہ کامران حمید اور عبید اللہ کی جوڑی نے دوسرا انوام حااصل کیا۔
اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سابق اسپیکر شاہ غلام قادر،قائد صحافت افضل بٹ ، این پی سی کے صدر انور رضا، سیکرٹر ی خلیل احمد راجہ، فنانس سیکرٹری نیئر علی، ڈی واٹسن کے سی ای اوظفر بختاوری، پاکستان پیپلز پارٹی کے امریکہ کے صدر خالد اعوان،این پی سی ٹورنامنٹ کمیٹی کے رکن مدثر چوہدری، نیشنل پریس کلب کی میڈیا کمیٹی کے چیئرمین ذوالفقار بیگ ،آر ائی یو جے کے عابد عباسی،کے علاوہ کثیر تعداد میں شائقین محفل موجود تھے۔