29.4 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومکھیل کی خبریںقومی کھیل ہاکی کے فروغ میں شہر اولیاء اہم کردار ادا کر...

قومی کھیل ہاکی کے فروغ میں شہر اولیاء اہم کردار ادا کر رہا ہے،صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن

- Advertisement -

ملتان۔ 06 مئی (اے پی پی):صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق حسین بگٹی نے کہا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کے فروغ میں شہر اولیاء کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں ملتان کی ہاکی ٹیم سے ملاقات کے دوران میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

میر طارق بگٹی نے کہا کہ اس بار ملک بھر میں ہاکی کو توقعات سے زیادہ عوامی سپورٹ مل رہی ہے، جس سے کھیل کے روشن مستقبل کی امید بڑھ گئی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ملتان میں سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کے درمیان ہاکی کا نمائشی میچ کرایا جائے گا،ہاکی کپ کی تیاریوں کا عمل بھی جاری ہے ،ایونٹ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر کے پاکستان اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود ہر ضلع میں جا کر ہاکی کے فروغ پر کام کر رہے ہیں اور کوٹہ سسٹم کی بجائے مکمل طور پر کارکردگی پر یقین رکھتے ہیں۔

میر طارق حسین بگٹی نے کہا کہ اس وقت خیبر پختونخوا سے بہترین کھلاڑی سامنے آ رہے ہیں،ملتان کے ہاکی گراؤنڈز کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے اور جلد ہی یہاں نیشنل ویمن ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے 2026 تک پاکستان میں بین الاقوامی ٹیموں کی آمد کی امید بھی ظاہر کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593448

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں