لاہور۔6فروری (اے پی پی):قومی ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے لیے آسٹریلیا روانہ ہو گئی ہے۔ قومی ٹیم عماد بٹ کی قیادت میں لاہور سے براستہ بنکاک سڈنی کے لیے روانہ ہوئی۔پرو ہاکی لیگ کے سلسلہ میں پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں اپنے میچز کھیلے گی۔ قومی ٹیم کے میچز 10 فروری سے 14 فروری تک شیڈول ہیں، جن میں پاکستان کو جرمنی اور میزبان آسٹریلیا …
قومی ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے آسٹریلیا روانہ ہو گئی

مزید خبریں
لاہور۔6فروری (اے پی پی):قومی ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے لیے آسٹریلیا روانہ ہو گئی ہے۔ قومی ٹیم عماد بٹ کی قیادت میں لاہور سے براستہ بنکاک سڈنی کے لیے روانہ ہوئی۔پرو ہاکی لیگ کے سلسلہ میں پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں اپنے میچز کھیلے گی۔ قومی ٹیم کے میچز 10 فروری سے 14 فروری تک شیڈول ہیں، جن میں پاکستان کو جرمنی اور میزبان آسٹریلیا کے خلاف مقابلہ کرنا ہوگا۔ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ٹیم پرعزم اور کھلاڑیوں نے بہتر کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔








