قومی ہاکی کھلاڑیوں کو لیگ کھیلنے کی اجازت شیڈول کو مدنظر رکھ کردینی چاہئے، ٹیم کے کھلاڑیوں میں جیت کے لئے اعتماد کی کمی ہے ، ڈی میں جاکر فاروڈز نروس ہوجاتے ہیں، صبح و شام کے سیشن میں تر بیت دیکرکھلاڑیوںکے اعتماد میں اضافہ کر رہے ہیں، منیجر حنیف خان
لاہور۔7 اکتوبر(اے پی پی )قومی ہاکی ٹیم کے منیجر حنیف خان نے کہاہے کہ فیڈریشن کو مستقبل میں کھلاڑیوں کو لیگ کھیلنے کی اجا زت قومی ٹیم کے شیڈول کو مد نظر رکھتے ہوئے دینی چاہئے ، ایشین چیمپئنز ٹرافی میں بھارت ، جنوبی کوریا اور میزبان ملائیشیا کی ٹیمیں سخت حریف ثابت ہوں گی ، تاہم قوی امید ہے کہ پاکستان کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹیم کی خاص بات یہ ہے کہ اچھی سے اچھی ٹیم کو بھی شکست دے سکتی ہے ۔