لاہور۔8 فروری(اے پی پی )قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا ہے کہ قومی سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیموں کے کھلاڑی میر ے بھائیوں کی طرح ہیں ،میں خوف خدا رکھتا ہوں اور کسی کے ساتھ ناانصافی کا سوچ بھی نہیں سکتا ،نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گول کیپر عمران بٹ کے ساتھ میرا کسی قسم کا کوئی اختلاف نہ تو ماضی میں رہا ہے اور نہ اب ہے ،عمران بٹ کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات پر مجھے بہت حیرانی ہوئی ہے،عمران بٹ کو قومی سینئر ہاکی ٹیم کے کیمپ سے فٹنس رپورٹ کی بنیاد پر ڈراپ کیا گیا تھا اور اس میں میرا کوئی عمل دخل شامل نہیں ہے،میں نے گول کیپر کو کسی قسم کی ذہنی اذیت نہیں دی ۔