33.2 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںقومی ہاکی چیمپئن شپ میں مزید 6 میچز (آج) کھیلے جائیں گے

قومی ہاکی چیمپئن شپ میں مزید 6 میچز (آج) کھیلے جائیں گے

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ہاکی چیمپئن شپ میں مزید 6 میچز (آج) منگل کو سکھر میںکھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میںخیبرپختونخوا کا مقابلہ آزاد جموں و کشمیر سے ہوگا۔ دوسرا میچ پنجاب اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائےگا۔ تیسرے میچ میں پی آئی اور کسٹمزکی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا۔ چوتھے میچ میں پاکستان واپڈا اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ پانچویں میچ میں نیشنل بنک اور پورٹ قاسم اتھارٹی کی ٹیموں کا ٹکراﺅ ہوگا۔ چھٹے میچ میں پاکستان ریلوے اور زرعی ترقیاتی بنک کی ٹیموں میں قسمت آزمائی ہوگی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=81660

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں