33.8 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومکھیل کی خبریںقومی ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستان نیوی نے پورٹ قاسم اتھارٹی ،...

قومی ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستان نیوی نے پورٹ قاسم اتھارٹی ، خیبر پختونخوا اے نے بلوچستان بی اور پاکستان آرمی نے بلوچستان اے کو ہرا دیا

- Advertisement -

راولپنڈی ۔14اکتوبر (اے پی پی):قومی ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستان نیوی نے پورٹ قاسم اتھارٹی ، خیبر پختونخوا اے نے بلوچستان بی اور پاکستان آرمی نے بلوچستان اے کو ہرا دیا ، چیمپئن شپ کے تیسرے روز کے مہمان خصوصی سندھ کے نگران وزیر کھیل، یوتھ افیئرز و کلچر ڈاکٹر جنید علی شاہ تھے، پی ایچ ایف اور آرمی ویلفئیر ٹرسٹ کے اشتراک سے 67 ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ کے سنسنی خیز مقابلے لیفٹیننٹ جنرل ندیم اشفاق ہاکی اسٹیڈیم ، راولپنڈی میں جاری ہیں ،

گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نیوی نے پورٹ قاسم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا ، نیوی کی جانب سے عثمان علی نے دو گول کئے ، دوسرے میچ میں خیبر پختونخوا اے کی ٹیم نے بلوچستان بی کے خلاف 0-4 سے کامیابی حاصل کی ، فاتح ٹیم کی طرف سے ذکریا نے دو گول کئے ، تیسرے میچ میں پاکستان آرمی نے بلوچستان اے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-15 سے شکست دی ، مہمان خصوصی سندھ کے نگران وزیر کھیل، یوتھ افیئرز و کلچر ڈاکٹر جنید علی شاہ کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا ، مہمان خصوصی کا کھلاڑیوں اور آفیشلز سے تعارف کروایا گیا،

- Advertisement -

اس موقع پر سابقہ صوبائی وزیر شہلا رضا ، پی ایچ ایف کے سیکرٹری جنرل حیدر حسین، ہاکی لیجنڈ اولمپیئن حنیف خان، اولمپیئن ناصر علی، اولمپیئن شکیل عباسی، پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ آصف ناز کھوکھر، اولمپیئن وقاص اکبر، اولمپیئن طارق عزیز، اولمپیئن عمر بھٹہ، اولمپیئن توثیق ارشد اور اولمپیئن رحیم خان بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=401172

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں