اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):قومی ہینڈ بال ٹیم کے سابق کوچز محمد عمران، عاصم رشید، محمد آصف، مقصود وسیم رانا، نصیر احمد اور انٹرنیشنل کھلاڑی عثمان ملک نے انٹرنیشنل ہینڈ بال کے کھلاڑی محمد زب کے والد کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔