قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں کھیل اہم کردار ادا کرتے ہیں، رانا مشہود احمد خان

124
قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں کھیل اہم کردار ادا کرتے ہیں، رانا مشہود احمد خان

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں کھیل اہم کردار ادا کرتے ہیں، کھیلوں کی ترقی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کا ساتھ چلنا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پکس کے زیراہتمام سپورٹس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے مابین رابطوں کا فقدان ہے ، ارشد ندیم بھی پنجاب فیسیٹول کے ذریعے آگے آئے ، ڈیپارٹمنل سپورٹس 2019میں بند کی گئی کسی نے بات نہیں کی ، وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کو بحال کرایا ، قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں کھیل اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب پالیسی کا تسلسل نہ ہو تو کام رک جاتا ہے ، جہاں احتساب حکومت کا ہونا چاہئے وہاں فیڈریشنز کا بھی ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی کے دو گروپس کی سیاست کو ختم کرایا، ہاکی کے معاملے پر بہت دبائو تھا لیکن میرٹ پر فیصلہ کیا، ٹیلنٹ کو جب آگے آنے کا موقع نہیں ملتا تو وہ مایوس ہوتا ہے، وزیراعظم کے احکامات پر آئندہ دو سالوں میں سپورٹس یونیورسٹی قائم ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی دنیا میں پاکستان کے سفیر ہیں، ہم نے پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا ، پہلی بار سپورٹس اکیڈمیز کا قیام اور بائیو مکینک لیب بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن کے بعد کھیلوں پر کوئی کا نہیں ہوا، سپورٹس کلچر بحال کرنے کیلئے فیڈریشنز سے ملاقاتیں کررہا ہوں ، جو بہترین سفارشات ہوں گی ان پر عملدرآمد کرائیں گے، سپورٹس کی ترقی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کا ساتھ چلنا ضروری ہے۔