بیجنگ۔29جون (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نےچین کے شی زانگ خود اختیار علاقے کے لین چی قصبے کے گالا گاؤں کے دیہاتیوں کے اجتماعی خط کے جواب میں کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ حالیہ برسوں میں گاؤں میں نئی تبدیلیاں آئی ہیں اور گاؤں والوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ نے امید ظاہر کی کہ تمام گاؤں والے ایک خوشحال اور بہتر زندگی تخلیق کریں گے اور شی زانگ کے خوبصورت قدرتی مناظر کا احسن طریقے سے تحفظ کریں گے تاکہ ملک کی خوشحال اور مضبوط سرحدوں کی تعمیر میں اپنی خدمات سرانجام دی جائیں۔واضح رہے کہ جولائی 2021 میں شی جن پنگ نےشی زانگ کے معائنے کے دوران گالا گاؤں کا دورہ کیا تھا۔
رواں سال شی زانگ خود اختیار علاقے کے قیام کی 60 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور گالا گاؤں کے تمام دیہاتیوں نے حال ہی میں شی جن پنگ کے نام لکھے گئے ایک اجتماعی خط میں گاؤں کی ترقی اور تبدیلیوں کے بارے میں بریفنگ دی اور ایک بہتر زندگی کی تخلیق کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔