31 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومعلاقائی خبریںقوم اپنی فوج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے،رہنما پیپلز پارٹی...

قوم اپنی فوج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے،رہنما پیپلز پارٹی سید مجتبیٰ گیلانی

- Advertisement -

ملتان۔ 15 مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی سید احمد مجتبیٰ گیلانی نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج ہر خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، قوم اپنی فوج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں امن قائم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے اس سلسلہ میں امریکی صدر ٹرمپ کی کاوشوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی خطہ میں امن کے لیے جنگ کی بجائے تجارت کے فروغ کی بات خوش آئند ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ حالیہ پاک

بھارت کشیدگی پر پیپلزپا ر ٹی قیادت اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کی حکمت عملی موثر ثابت ہوئی۔ پیپلزپارٹی نے پا کستان کی سالمیت، خودمختاری اور دفاع پرکبھی سمجھوتہ نہیں کیا ۔ مجتبیٰ گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے عوام صدر زرداری، چیئر مین بلاول بھٹو اور سید یوسف رضا گیلانی کے وژن کی مکمل تائید کرتے ہیں، قومی سلامتی اور عوامی خدمت ہمارا مشن ہے اور اس سے کبھی پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کا یہ پیغام کہ تمام سیاسی قوتوں کو قومی مفاد میں یکجہتی اختیار کرنی چاہیے جو وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597475

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں