قوم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، ان کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی۔گورنرسندھ کا یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام

96

کراچی۔ 04 فروری (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہر برس کی طرح امسال بھی بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے مظلوم کشمیر بھائیوں کی حق خود اردیت کے حصول کے لئے جاری جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کے اظہار کے لئے (کل )منگل کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں یوم کشمیر منایا جارہا ہے۔1947ءسے جاری کشمیری بہن بھائیوں پر مظالم کی دنیا میں نظیر نہیں ملتی ہے،آج بھی ہزاروں کشمیری ماورائے عدالت قتل کئے جارہے ہیں ، انہیں غیر قانونی حراست میں رکھ کر ان پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں ، نت نئے طریقوں سے بھارتی افواج مظلوم نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ، ان مظالم کے باوجود کشمیری بھائیوں کا جذبہ حریت بڑھ رہا ہے۔گ

ورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر پر گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل ہماری خارجہ پالیسی کا کلید ستون رہے گا ، مسئلہ کشمیر کا واحد اور حتمی حل آزادانہ استصواب رائے اور سلامتی کونسل کی قرا ر دادوں کے مطابق کیا جائے۔ کشمیریوں سے محبت ہمارے خون میں شامل ہے ، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر ہر صورت حل کرنا ہوگا۔ حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا بنیادی اصول ہے ، غیر ملکی قبضہ کے تحت لوگوں کے حق خودارادیت کے حصول کی واضح حمایت کے اظہار کے لئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ہر سال ایک قرار داد منظور کرتی ہے ، یہ ایک افسوسناک امر ہے کہ کشمیری عوام اس ناقابل تنسیخ حق سے ابھی تک محروم ہیں۔

بھارت کو ظالمانہ قوانین کو منسو خ کرنا ہوگا ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات میں اقوام متحدہ کی جانب سے منظور شدہ تحقیقات کی اجاز ت دینا ہوگی اور جموں و کشمیر کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عمل درآمد کرانا ہوگا۔ پوری پاکستانی قوم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی۔مجھے رب العز ت سے قوی امید ہے کہ وہ دن دور نہیں جب مظلوم کشمیری آزاد فضاﺅں میں سانس لے رہے ہوں گے ا ن کی آزادی کی لازوا ل جدوجہد کے ثمرات بہت جلد انہیں ضرور ملیں گے۔