29.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومقومی خبریںقوم ایٹمی پروگرام کے تمام معماروں کو سلام پیش کر تی ہے،مریم...

قوم ایٹمی پروگرام کے تمام معماروں کو سلام پیش کر تی ہے،مریم اورنگزیب

- Advertisement -

لاہور۔28مئی (اے پی پی):سینئر صو با ئی وزیرمریم اورنگزیب نے یوم تکیبر کے موقع پر یہاں جا ری اپنے بیان میں کہا ہے کہ الحمدللہ پاکستان کو ایٹمی ملک بنے 27 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف کو قوم سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے دھمکی، دبائو، لالچ اور پابندیوں کی پرواہ کئے بغیر بہادری، عزم اور استقامت سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔یہ وطن اور آنے والی نسلوں کی حفاظت اور دشمن کے مذموم ارادے خاک میں ملانے کا دفاعی ہتھیار(ڈیٹیرنس)ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم ایٹمی پروگرام کے تمام معماروں کو سلام پیش کر تی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602287

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں