قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں 23مارچ 1940ءکے مسلم رہنماﺅں کے جذبہ کو یاد رکھیں، شاہ محمود قریشی

75
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وینگ ژی سے ہوانگ شن میں ملاقات

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قوم پر زور دیا ہے کہ وہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں 23مارچ 1940ءکے مسلم رہنماﺅں کے جذبہ کو یاد رکھیں جنہوں نے پاکستان کی بنیاد رکھی۔ ہفتہ کو یوم پاکستان کے موقع پر سماجی رابطہ کی ویب سائٹس ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا کہ عوام کی قربانیوں نے قائداعظم کی جانب سے مسلمانوں کے لئے آزاد مادر وطن کے وعدے کو حقیقت میں بدلا۔ انہووں نے کہا کہ آئیے ہم اس جذبہ اور وقار کے ساتھ ایک نیا پاکستان بنائیں۔