19.9 C
Islamabad
بدھ, مارچ 26, 2025
ہومتازہ ترینقوم قائد اعظم کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے اصولوں پر عمل...

قوم قائد اعظم کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے اصولوں پر عمل پیراہوکر پاکستان کو خوشحال اور فلاحی ریاست بنانے کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچائے،وزیراعظم شہباز شریف کایوم پاکستان پر پیغام

- Advertisement -

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم پر زور دیا ہے کہ وہ قائد اعظم محمدعلی جناح کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے اصولوں پر عمل پیراہوکر پاکستان کو خوشحال اور فلاحی ریاست بنانے کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔

اتوار کو یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ آج قوم یوم پاکستان منا رہی ہے ہم اللہ تعالی کے شکرگزارہیں اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال اور دیگر کی ولولہ انگیز قیادت میں ایک علیحدہ ملک کیلئے پاکستان کی تخلیق پر اپنے آبائو اجداد کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 23 مارچ 1940 کومنظور ہونے والی قرارداد پاکستان ہمارے آبائو اجدادکی آزادی کے مشن کے ساتھ غیرمتزلزل عزم کا اظہار ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پرچم تحریک پاکستان کے دوران ہمارے اجداد کے عزم اور جدوجہدکا اظہار ہے، آج پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے جس پر ہم اپنے رب کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج، صنعتی، تعلیمی جات اور کھلاڑیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے پاکستان نے دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ، عدلیہ اور انتظامیہ بھی اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام کے حصول اور ادارہ جاتی اصلاحات کے ساتھ ساتھ ڈھانچہ جات تبدیلیوں کیلئے کوشاں ہے۔ وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں قربانیاں دینے پر پاکستان کی مسلح افواج، رینجرز ،پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے کوسلام پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم پاکستان کو مل کر ایک عظیم، ترقی یافتہ اور فلاحی ریاست بنانے کیلئے قائد اعظم کے ایمان، اتحاد اورتنظیم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کا عہدکریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575717

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں