اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ پوری قوم میجر محمد اکرم اور پاک فوج کے دیگر شہداء کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،
میجر محمد اکرم نے ہندوستانی افواج کے خلاف لڑتے ہوئے نشان حیدر کا اعزاز پایا اور شہید کی وطن کیلئے لازوال قربانی کو پوری قوم کاسلام ہے۔
اتوار کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میجر محمد اکرم شہید کے یوم شہادت پر پیغام میں کہا کہ آج کے دن میجر محمد اکرم نے وطن کے لئے اپنی جان قربان کی،انہوں نے کہا کہ “شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے”۔