قوم نےحقیقی معنوں میں آزاد ملک بن کر خود داری کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اسد عمر

57

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ ‏کل اپنے کپتان کی کال پر نکلنے والے پاکستانیوں کی تعداد اور ان کے جوش اور جذبہ سے واضح ہو گیا کہ قوم نے حقیقی معنوں میں آزاد ملک بن کر خود داری کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں کہا ہےکہ اب زندگی گزارنی ہے خودداری کے ساتھ، ایک حقیقی معنوں میں آزاد ملک بن کر۔ اللہ کے سوا کسی سہارے پر انحصار نہیں کرنا۔ پاکستان زندہ باد۔