قوم نے ثابت کیا کہ وہ کورونا کوشکست دینے کیلئے پرعزم ہے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ

94

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی)معاون خصوصی اطلاعات وچیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطہ کے ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ قوم نے ثابت کیا کہ وہ کورونا کوشکست دینے کیلئے پرعزم ہے،پاکستان نے کورونا سے جانیں بچانے اور روزگار دینے کی متوازن پالیسی اپنائی۔انہوں نے کہاکہ کورونا سے متعلق پاکستان کی پالیسی کو پذیرائی مل رہی ہے،کورونا سے نمٹنے کی پالیسی پرعالمی حمایت واضح ثبوت ہے۔