سرگودھا۔6فروری (اے پی پی):ملک کی تعمیر وترقی کی جدوجہد میں پوری قوم وزیراعظم عمران خان کیساتھ کھڑی ہے قوم جانتی ہے کہ ملکی مسائل کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں پاکستان میں 70سال سے برسر اقتدار سیاسی جماعتوں نے پاکستان اور عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر و ممبر پنجاب ایڈوائزری کمیٹی انصر اقبال ہرل نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ذر مبادلہ کے ذخائر بہتر ہو رہے ہیں جس سے معیشت کے استحکام اور اصلاحات کے عمل میں مدد ملے گی۔
انصر اقبال ہرل نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے سوائے لاہور کے تمام اضلاع کو محرومیوں کا شکار کئے رکھا اگر سابقہ حکومتوں نے کرپشن نہ کی ہوتی اور تمام اضلاع میں برابری کی سطح پر فنڈز تقسیم کئے ہوتے تو آج پاکستان کے تمام اضلاع ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوتے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=294198