قوم کل ہفتہ کو 18واں یوم تکبیر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی، یوم تکبیر کے موقع پر آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں میں تقریبات منعقد کی جائیں گی

قوم کل ہفتہ کو 18واں یوم تکبیر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی، یوم تکبیر کے موقع پر آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں میں تقریبات منعقد کی جائیں گی اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) قوم آج ہفتہ کو 18واں یوم تکبیر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی، اس دن 28 مئی1998ءکو وزیراعظم محمد نواز شریف نے عالمی و مغربی دباﺅ کو مسترد اور …

قوم کل ہفتہ کو 18واں یوم تکبیر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی، یوم تکبیر کے موقع پر آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں میں تقریبات منعقد کی جائیں گی
اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) قوم آج ہفتہ کو 18واں یوم تکبیر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی، اس دن 28 مئی1998ءکو وزیراعظم محمد نواز شریف نے عالمی و مغربی دباﺅ کو مسترد اور بھارتی بالادستی کے عزائم کو خاک میںملاتے ہوئے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا اور اس تاریخی اقدام کے نتیجے میں جنوبی ایشیا کے خطے میں طاقت کا توازن بھی بحال ہوا ،1998ءمیں پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کا سہرا اس وقت کے وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سر جاتا ہے۔ یوم تکبیر کے موقع پرآزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں میں تقریبات منعقد کی جائیں گی، یوم تکبیر کے حوالے سے کیک کاٹے جائیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply