اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے پشاور کے مدرسے میں دہشت گرد حملے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ حکومت اس بزدلانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد سے جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کرے گی۔ منگل کواپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے دہشت گردی کے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے واقعہ میں زخمی ہونےوالوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی