21.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںقوم کے معمار تمام اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین...

قوم کے معمار تمام اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں، فیصل کریم کنڈی کا پیغام

- Advertisement -

پشاور۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وہ تمام اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو قوم کے معمار ہیں اور ہمارے بچوں کی بہترین تربیت و تعلیم کےلیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اساتذہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں جو نہ صرف علم منتقل کرتے ہیں بلکہ کردار سازی اور قوم کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاہم یہ امر افسوسناک ہے کہ خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت کی نااہلی کے باعث ہماری یونیورسٹیوں کی صورتحال دن بدن ابتر ہوتی جا رہی ہے، تعلیم کے اہم ترین شعبے کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے جس سے اساتذہ اور طلبا دونوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر اس بحران کا نوٹس لے اور تعلیمی اداروں کے حالات کو بہتر بنانے کےلیے عملی اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے وقار اور عزت کو بحال کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ یہی قوم کی ترقی کا حقیقی راستہ ہے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں