اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوی خان اداکاری کی دنیا کاوہ روشن ستارہ تھے جن کی صلاحیتیں دہائیوں تک لوگوں کے ذہنوں پر نقش رہیں گے۔
پیر کواپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ تمغہ حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز کے حامل قوی خان اداکاری کی دنیا کاوہ روشن ستارہ تھے جن کی صلاحیتیں دہائیوں تک لوگوں کے ذہنوں پر نقش رہیں گے۔
قوی خان فلم ،ڈرمہ اور ریڈیو میں معیاری اداکاری کی بنیاد رکھنے والوں میں سے ایک تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کریں۔