اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے واضح کیا ہے کہ بعض ٹی وی چینلز پر یکم جولائی کو قومی سلامتی کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم کی عدم شرکت کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور یہ حقائق کے برعکس ہیں ۔
جمعہ کو ایک وضاحتی بیان میں ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ہمیشہ آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ ان کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں عدم شرکت کی وجہ صرف یہ تھی کہ حزب اختلاف کے بعض رہنمائوں نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو اس حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔