قو می ٹین پین باﺅلنگ عالمی ٹور ٹین پن باﺅلنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کے بعد (کل) وطن واپس پہنچے گی

166

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) 8 رکنی قو می ٹین پین باﺅلنگ عالمی ٹور ٹین پن باﺅلنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کے بعد (کل) جمعہ کو تھائی لینڈ سے وطن واپس پہنچے گی۔ چیمپیئن شپ میں دنیا بھر سے باﺅلرز نے حصہ لیا۔ پاکستان ٹین پین باﺅلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمان نے بتایا کہ 8 رکنی قو می ٹیم میں اعجاز الرحمان، احمر سلڈرا، علی سوریا، علیم آغا، افضال اختر، سکندر حیات، دانیال شاہ اور امجد محمود شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم پہلی بار عالمی ٹور ٹین پن باﺅلنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کی ہے۔