22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںقید و بند کی صعوبتوں کے باوجود وکلا نے جمہوریت کا پرچم...

قید و بند کی صعوبتوں کے باوجود وکلا نے جمہوریت کا پرچم سربلند رکھا،سردار سلیم حیدر خان

- Advertisement -

لاہور۔27جنوری (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ وکلا نے جمہوریت کے فروغ کے لیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے، صحت مند معاشرے کے لئے صحت مندانہ سرگرمیاں ضروری ہیں۔یہ بات انہوں نے منگل کے روز یہاں گورنر ہاؤس لاہور میں لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سپورٹس گالا تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ قید و بند کی صعوبتوں کے باوجود وکلا نے جمہوریت کا پرچم سربلند رکھا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین نے جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حلف دے سکتا ہوں کہ جب سے گورنر بنا ہوں میرٹ اور انصاف پر فیصلے کیے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ میں ایک سیاسی ورکر ہوں اور نچلی سطح سے آیا ہوں اور مجھے اسی مٹی میں رہنا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے ہمیں مل کر جدوجہد کرنی ہے تب ہی ملک کو آگے لے کر جا سکتے ہیں۔تقریب میں راحیل کامران، صدر پی ایل ایف پنجاب، عظیم حفیظ انفارمیشن سیکرٹری پی ایل ایف، اسد منظور بٹ صدر ، سردار علی گہلن سینئر نائب صدر، قادر بخش جنرل سیکرٹری ، فلک ناز گل فنانس سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور سید ثمر رضوی چیئرمین سپورٹس کمیٹی سمیت دیگر وکلا نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552343

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں