قیصر احمد شیخ اور سینیٹر عبدالقیوم کی برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں

220

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ اور سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کشمیر کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی سفارتی نمائندوں کے طور پر 17سے لے کر 24اکتوبر تک برطانیہ کا دورہ کیا۔ جس کے دوران انہوں نے لندن میں برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے تنازعہ کشمیر کے بارے میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا اور کہا کہ کشمیر کے مسئلہ پر اقوام متحدہ کی منظور کردہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے والی قرار دادوں پر عملدرآمد کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ خصوصاً مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کرنے سے گریزاں ہے ۔ انہوں نے مسئلہ کشمیرسمیت بھارت کے ساتھ تمام حل طلب مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے برطانوی حکام اور ارکان پارلیمنٹ کو دی جانے والی بریفنگ بھی بھارتی سیکورٹی فورسز کے کشمیریوں پر مظالم کے بارے میں بتایا اور کہا کہ گذشتہ دس دنوں کے دوران بھارتی فوجیوں نے پلیٹ گنوں سے ہزاروں کشمیریوں کو نشانہ بنایا جن سے ان کی بینائی متاثر ہوگئی اور100سے زائد کشمیری شہید ہوگئے ہیں۔ برطانیہ میںاپنے قیام کے دوران انہوں نے ایوان زیریں کے اراکین سے برطانوی وزیراعظم کے آئندہ دورہ بھارت میں بھارتی وزیراعظم سے معاملہ اٹھائے بارے سوال کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق کشمیریوں کو حق اداریت دلانے والی قرار داد پر عملدرآمد کروایا جائے آل پارٹی پارلیمنٹ گروپ برائے کشمیر میں شامل ارکان پارلیمنٹ کا فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھجواانے پر بھی زور دیا گیا۔