قیمتی پتھروں کی ملکی برآمدات میں35.3فیصد اضافہ

75
جیولری اورقیمتی پتھروں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران کمی ریکارڈ
جیولری اورقیمتی پتھروں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران کمی ریکارڈ

اسلام آباد ۔ 08 اگست (اے پی پی) جون 2019ءکے دوران قیمتی پتھروں کی ملکی برآمدات میں35.3فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جون2019ءکے دوران قیمتی پتھروں کی برآمدات46 ملین روپے تک بڑھ گئیں جبکہ مئی2019ءکے دوران 34 ملین روپے کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح مئی 2019ءکے مقابلہ میں جون2019ءکے دوران قیمتی پتھروں کی قومی برآمدات میں12 ملین روپے یعنی35 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔