قیمتی پھتروں اورزیورات کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ

127
Exports of Jewellery
Exports of Jewellery

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):قیمتی پھتروں اورزیورات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ (جولائی تااگست)میں قیمتی پھتروں کی برآمدات سے ملک کو1.479ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 137فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2024کی اسی مدت میں قیمتی پھتروں کی برآمدات سے ملک کو0.625ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اگست میں قیمتی پھتروں کی برآمدات کاحجم 0.464ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 1.016ملین ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 0.122ملین ڈالرتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں جیولری کی برآمدات کاحجم 2.362ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 73فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2024کی اسی مدت میں جیولری کی برآمدات سے ملک کو 1.367ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا، اگست میں جیولری کی برآمدات کاحجم 0.690ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 1.672ملین ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 0.907ملین ڈالرتھا۔