لاء اینڈ جسٹس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک 57 کروڑ 8 لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز جاری

93
وزارت منصوبہ بندی

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں لاء اینڈ جسٹس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 57 کروڑ8 لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 69 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈزمختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری میں ترقیاتی کاموں کے لئے 90 لاکھ، عوامی رائے عامہ مہم کے لئے ایک لاکھ، اسلام آباد ہائی کورٹ میں ترقیاتی کاموں کے لئے 52کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔